بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حف اٹھالیا

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حف اٹھالیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لیا، سید مراد علی شاہ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔ترجمان کے مطابق حلف لینے والوں میں شرجیل انعام میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزرا کو مبارکباد دی۔بیان میں بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان کیا، ان مشیروں میں بابل بھیو،احسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔ابتدائی طور پر سندھ کابینہ کے 9 وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھایا، وزرا میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی اور سردار شاہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عذرا افضل، محمد بخش مہر، ضیاالنجار اور جام خان شورو بھی وزرا میں شامل ہیں۔فی الوقت ان وزرا کو قلمدان تفویض نہیں کیے گئے جب کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے صوبائی کابینہ کے لیے ناموں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ناصر حسین شاہ وزیراطلاعات، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ، سردار شاہ تعلیم اور معدنیات، ذوالفقار شاہ وزیر ثقافت اور جام خان شورو وزیر آب پاشی ہوں گے۔

اسی طرح عذرا پیچوہو کو صحت، محمد بخش مہر کو اینٹی کرپشن اور اسپورٹس، سعید غنی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ جب کہ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کے قلمدان دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ سندھ کے 38ویں وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔

مزید پڑھیے  پہلی ششماہی میں ٹیکس جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم
Back to top button