بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے، حماس

 ہمارے اراکین کے خلاف الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،اسرائیلی گھنائونے جرائم کے ان مٹ ثبوت موجود ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیان کی گئی بات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

حماس نے کہا کہ یہ رپورٹ حقیقت میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینی بیٹیوں اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ،مظالم اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں کے ناقابل تردید شواہد پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس اس طرح کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی خواتین کے خلاف اسرائیلی فوج کے سنگین جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اور ان گھنائونے جرائم کے ان مٹ ثبوت موجود ہیں۔حماس نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹے الزامات ثابت کرنے کی صیہونی کوششوں کی ناکامی کے بعد سامنے آئی ہے جو پہلے ہی بے بنیاد ثابت ہوچکے ہیں۔

حماس نے کہا کہ ہمارے اراکین کے خلاف الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اسرائیلی ریاست اس نوعیت کے الزامات عا ئد کرنے میں ناکامی کے بعد اقوام متحدہ کو حماس پر دبائو بڑھانے اور اسرائیل کو اس کے جرائم سے بری کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیے  چین دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرے گا،شی جن پنگ
Back to top button