بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کی انتہائی منافع بخش مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں،احس بختاوری

متحدہ عرب امارات کے سیکرٹری اقتصادی امور عبد الرحمن معینی نے کہا ہے کہ دبئی میں 200 سے زائد قوموں کے افرادآباد ہیں، ہمارے جدید کاروباری سسٹم، تجارت اوو سرمایہ کاری کے وسیع اورمحفوظ مواقع کے باعث آج پوری دنیا سے سرمایہ کار دوبئی کا رخ کر رہے ہیں،وہ گزشتہ روز یہاں دوبئی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،بزنس کانفرنس میں پاکستان،دوبئی بزنس فورم کے صدر اقبال داؤد سمیت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے 400سے زائدسرمایہ کاروں اور بزنس مینوں نے شرکت کی، متحدہ عرب امارات کے سیکرٹری اقتصادی امور عبد الرحمن الا معینی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمارا جدید کاروباری نظام اور سرمایہ کار دوست ماحول پوری دنیا کیلئے ایک مثال بن گیا

ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے،سٹیٹ اف دی آرٹ بلڈنگز بنائی ہیں رئیل اسٹیٹ میں بھی کئی شاندار اور بڑے منصوبے لے کر آئے ہیں،ہم پاکستان میں بھی کاروبار اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، وہاں کاروبار کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اس بزنس کانفرنس کے انعقاد پرصدرآئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس کانفرنس میں شریک ہو کر ہمیں بڑی خوشی ہوئی، کانفرنس کے انعقاد سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع ملیں گے،جی ٹو جی معاہدے ہونگے،عام سرمایہ کار بھی وہاں جائے گا،دونوں ممالک کیلئے ترقی کے نئے راستے کھلیں گی، انہوں نے کہا کہ تجارت، کاروبار کا فروغ اور سرمایہ کاری دونوں ممالک کی ترقی کے لیے اہم ہے پاکستان میں زراعت اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں،صدرآئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کانفرنس میں میں 170 سے زائد ڈیلی گیٹس شریک ہیں، کانفرنس سے معیشت کی بہتری کی مواقع ملیں گے، دبئی کاروباراور سرمایہ کاری کیلئے ایک بے مثال ملک ہے،جہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول اور جدیدسہولتیں دستیاب ہیں

مزید پڑھیے  نگران حکومت جاتےجاتے پیٹرول مہنگا کر گئی

 

ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے سرمایہ کار اپنا تجربہ پاکستان میں بھی کاروبار اور سرمایہ کاری کے زریعے ہم سے شیئرکریں ہم ان کے کاروبار کو ترقی دینے کے نظام سے سیکھ کر پاکستان کو معاشی ترقی دینے کے خواہاں ہیں، ان لوگوں نے ایسا جدید اور محفوظ نظام دیا ہے جس کے باعث کاروبار کرنا آسان ہو گیا ہے دبئی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، آئی ٹی،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے کاروبار میں جدت لے کرآئیں،پاکستان ایک زرعی ملک ہے، ساتھ ساتھ آئی ٹی میں بھی بڑی ترقی ہو رہی ہے،رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور فائیو سٹار ہوٹلز،شاپنگ مالزکے حوالے سے بھی کافی مواقع ہیں،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی دوبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس انتہائی احسن اقدام ہے،اس کانفرنس سے یقینادوبئی اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے اور وہاں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،پہلے ہی یو اے ای پاکستان میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کر چکا ہے اور مزید بھی دلچسپی رکھتا ہے،اس کانفرنس سے سے ایک نیا ماحول اور نئی امید پیدا ہو ئی ہے،اس سے یہاں کے سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہونگے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے

 

ہم دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے،کانفرنس سے کاروبار اور تجارت کے فروغ کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے کانفرنس کے انعقاد پر ائی سی سی ائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، گروپ لیڈر ائی سی سی آئی خالد اقبال ملک نے کہا کہ اس بزنس کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع بڑھانا ہے،پاکستان کی حکومت کاروباراور سرمایہ کاری دوست ماحول فراہم کر رہی ہے، یاسر الیاس نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں سینٹورس مال بنایا ہے جو کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ہم ریل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، اس موقع پر ائی سی سی آئی کے نائب صدر اظہرالاسلام نیاپنے خطاب میں کانفرنس میں شریک مہمانوں اور دیگر شرکاء کاشکریہ ادا کیا،کانفرنس سے شمائلہ شہزاد،جاوید ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کے اختتام پر مہمانان اور شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیے  چین میں نجی دولت میں مستحکم اضافہ
Back to top button