بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

چین میں نجی دولت میں مستحکم اضافہ

رپورٹ کے مطابق 2020کے آخر تک چینی شہریوں کے سرمایہ کاری کے قابل اثاثے 2ہزار410کھرب یوآن(تقریبا ً374کھرب80ارب امریکی ڈالرز)تک ہو گئے

ملکی معیشت میں جا ری استحکام کے بعد چین میں نجی دولت میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔چائنہ مرچنٹس بینک اورعالمی انتظامی مشاورتی کمپنی بائن اینڈ کمپنی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری دولت کی رپورٹ کے مطابق 2020کے آخر تک چینی شہریوں کے سرمایہ کاری کے قابل اثاثے 2ہزار410کھرب یوآن(تقریبا ً374کھرب80ارب امریکی ڈالرز)تک ہو گئے جس میں 2018اور2020کے درمیان مشترکہ سالانہ نمو کی شرح 13فیصد تک پہنچ گئی۔2020میں ملک کے اندر1کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کے قابل اثاثے رکھنے والے بڑے امیر افراد کی تعداد26لاکھ20ہزار تک پہنچ گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق ملک کی تبدیل ہوتی معاشی اور حقیقی معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کی بڑی امیر آبادی کے ڈھانچے میں تیزی سے تنوع آرہاہے۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ2021کے آخر تک چینی شہریوں کے سرمایہ کاری کے قابل اثاثہ جات2ہزار680کھرب یوآن تک پہنچ جائیں گے جبکہ بڑی امیر آبادی30لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

Back to top button