بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ ، شیڈول تیار

48نشستوں پر انتخابات ہوں گے،سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرزمنتخب ہونگے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔

3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ایوان بالا کو خیر باد کہہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے  سینیٹ میں مہنگائی کی گونج،اپوزیشن کے نعرے واک آئوٹ
Back to top button