بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اپنی چھت، اپنا گھر، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیرکا جامع پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ نے 6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے اور ڈائون پے منٹ و ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔مریم نواز کی زیر صدارت”اپنی چھت، اپنا گھر”پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،پنجاب کے ہرضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسے زائدگھربنائے جائیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔

،وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے اور ڈائون پے منٹ و ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی۔منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد کیلئے گھر بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی ڈائون پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔ غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔

اجلاس میں سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہائوسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے  وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، مبینہ حملہ آور کا بیان لیک کرنے پر ایس ایچ او سمیت تمام عملہ معطل
Back to top button