بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مانسہرہ حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری، نواز شریف کو شکست

ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی۔

ریٹرننگ افسران کے مطابق گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور  نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیے  کرتار پور میں درشن ریزارٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
Back to top button