بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو شدید برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں، پیر کو بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی، مری جانے والے سیاحوں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، سیاحوں کو معلومات دینے کے لیے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  ارشد شریف کا قتل، وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
Back to top button