بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی اٹھارہ، پشاور پانچ، کوئٹہ دو، گلگت منفی دو اور مری چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی تیرہ، پلوامہ اور شوپیاں دو اور اننت ناگ تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز
Back to top button