بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی آئی ٹی ماہرین ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل کر رہے ہیں۔ عمر سیف

نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ ساٹھ دنوں کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں بتیس فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں شاندار کارکردگی پر انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے دوران ملک بھر سے پانچ سو پچاس آئی ٹی کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے انعامات اور نقد انعامات دئیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرنے پر سہولیات اور انعامات کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل کر رہے ہیں۔

Back to top button