بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ویلنٹائن ڈے کے تہورا کو ناکام بناکریوم حیا کو رواج دینے پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق، ثمینہ احسان

حیا اسلامی معاشرے کی شناخت ہے،حیا سے عاری معاشرے میں خاندانی استحکام ناممکن ہے،ان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان، ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ آشفاق اور ناظمہ ضلع اسلام نصرت ناہید نے یوم حیا کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اگر اپنی اقدار و روایات کی حفاظت کے لیے خود ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری اقدار کو شکست نہیں دے سکتی۔ثمینہ احسان نے کہا کہ پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے تہورا کو ناکام بناکریوم حیا کو رواج دیا ہے۔نصرت ناہید نے کہا کہ حیا مسلم معاشرے کی پہچان اور خوبصورتی ہے،میں مسلمان نوجوان بیٹیوں اور بیٹوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اسلامی اقدار کو رواج دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے سے بد چلنی اور بے حیائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔آنسہ اشفاق نے کہا حیا اسلام کا شعار ہے اسلام پاکیزہ اقدار و روایات کو فروغ دیتا ہے اور بے حیائی کے تمام ذرائع اور وسائل پر قدغن عائد کرتا ہے اورایک پاکیزہ معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے  ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر مبارکباد دی
Back to top button