بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انتخابات کے پرامن، تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میجر جنرل احمد شریف چوہدری

یہ الیکشن جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے  موثر  ثابت ہونگے

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج  کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر  سول انتظامیہ کی مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے دوران  سیکورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کے تقریبا 6,000  انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر 7800 سے زیادہ Rapid reaction force کے ساتھ 137,000 فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے ساتھ عوام کے تحفظ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 51 بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کے باوجود جو زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں ہوئے ، جن کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا کے باوجود جوان  پرعزم رہے اور پورے پاکستان میں امن و سلامتی کو موثر طریقے سے یقینی بنایا۔ ان حملوں میں 12 افراد  جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار شامل ہیں نے شہادت قبول کی اور 39 دیگر زخمی ہوئے۔ فعال انٹیلی جنس  اور فوری کارروائی کے ذریعے بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا گیا، جو ہمارے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مزید پڑھیے  وزیر اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے  موثر  ثابت ہونگے  اور یہ کہ یہ پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ہماری ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Back to top button