بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل کی بمباری سے مزید 127 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 127 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے ہسپتالوں کے اطراف بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، بمباری سے الشفا ہسپتال میں مریض اور عملہ شدید خوف کا شکار ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 365 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 630 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیے  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن روس جائیں گے
Back to top button