بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم سرد ہوگیا

حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت کو ہر حال میں یقینی بنایا ہوا ہے، پی ڈی ایم اے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری جاری ہے، جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ کان مہترزئی، زیارت، کوژک ٹاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں برفباری جاری ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے بتایا کہ تمام اہم شاہراوں پر جہاں برفباری ہوئی یا ہو رہی ہے، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ اپنا کام جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت کو ہر حال میں یقینی بنایا ہوا ہے، اس کے علاوہ ایمرجنسی میں پھنسے والے مسافروں کے لیے قیام و طعام کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیے  تیز رفتار کوچ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا
Back to top button