بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینئر صحافی اور پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔اہلخانہ نے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔پرویز شوکت مرحوم نجی اخبار سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیے  شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
Back to top button