بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ –۔پاکستان نےسپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹ سے ہرا کر سپر سکس مرحلے کےلیے کوالیفائی کر لیا۔نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 198 رنز کا ہدف دیا ، گرین شرٹس نے 48ویں اوور میں مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی ، دو کھلاڑی 43 رنز پرپویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں ۔بی پن راول 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ررہے  اور پھر نیپال کی ٹیم آخری گیند پر 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ اور احمد حسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ہدف کےتعاقب میں شامل حسین اور شاہ زیب خان نے پاکستان کو 80 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر 24 رنز کے اضافے سے 4 وکٹیں گر گئیں ۔ایسے میں اذان اویس نے ٹیم کو سنبھالا۔پہلے احمد حسن نے ساتھ دیا پھر ہارون ارشد اور ازان نے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

پاکستان کی جانب سے اذان 63 اور ہارون 15رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔شامل اور شاہ زیب نے 37،37 رنز بنائے۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مزید پڑھیے  کین ولیمسن کے گھٹنے کی انجری شدید، عالمی کپ میں بھی شرکت مشکوک
Back to top button