بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین نے اقوام متحدہ کے یو پی آر اجلاس میں انسانی حقوق کے فروغ سےمتعلق 30 نئے اقدامات کا اعلان کردیا

 چین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے بارےمیں 30 نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں لوگوں کا ذریعہ معاش بڑھانے، انسانی حقوق کے قانونی تحفظ مضبوط کرنے ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے تعاون میں پیشرفت اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق حکمت عملی میں تعاون شامل ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یونیورسل پیریڈک ریویو کے چوتھے دور کے جائزہ کے دوران چینی وفد کے سربراہ چھن شو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو ریاستی حکمرانی کا ایک اہم پہلو سمجھتا ہے۔

چھن نے اپنے تبصرے میں چین کے انسانی حقوق میں پیشرفت کی راہ اور اہم کامیابیوں کا جامع تجزیہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے انسانی حقوق کی ترقی میں ایسی راہ اختیار کی جو موجودہ عالمی رجحانات کے عین مطابق اور اس کے قومی حالات کے لئے موزوں ہے۔چین نے انسانی حقوق میں پیشرفت ، عوام پر مرکوز نقطہ نگاہ پر عملدرآمد اوراپنے شہریوں کا معیارزندگی بہتربنانے کی کوشش میں تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین میں جدیدیت کے دیکھتے ہوئے ملک نے پرامن ترقی کی راہ اختیار کی اور سلامتی ، ترقی اور تعاون سے انسانی حقوق کے تحفظ ، فروغ اور ترقی کی حمایت کی۔

مزید پڑھیے  وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہمارا بہترین شراکت دار رہا ہے،امریکا
Back to top button