بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پانچ، کراچی بارہ، پشاور اور مظفر آباد تین، کوئٹہ صفر، گلگت منفی چار اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، لیہہ اور پلوامہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم بارش کے امکانات ہیں جبکہ جموں میں سرد اور خشک اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چھ، لیہہ منفی گیارہ، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق
Back to top button