بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا بصارت سے محروم افراد کی کتابوں اورعلم تک رسائی بڑھانے پرزور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بینائی سے محروم افراد کی کتابوں اور علم تک رسائی بڑھانے کے اقدامات میں اضافے پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج(بدھ) اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی کے بارے میں دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی۔

صد ر نے کہا کہ ذہنی اور افرادی ترقی ملک میں کتب بینی کے رجحان میں اضافے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد کے لئے کتابوں اور علم کی بریل طرز تحریر میں فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ مظہر حمید نے اپنے تاثرات میں کہا کہ Dyslexia سے متاثر افراد کےلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سے متاثرہ بچوں کے لئے PREP سے آٹھویں جماعت تک کتابیں تیار کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیے  صومالیہ کے وفد کا دورہ نادرا، چیئرمین طارق ملک نے بریفنگ دی
Back to top button