بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی درخواستوں کی آخری تاریخ 22 جنوری مقرر کردی

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ رواں ماہ کی بائیس تاریخ مقرر کی ہے۔

قانون کے مطابق یہ سہولت سر کاری اداروں اور مسلح افواج کے ان لوگوں کو دی گئی ہے جن کے بچوں اور خواتین کا بطور ووٹر اندراج ہے لیکن وہ اپنے حلقے سے باہر کسی دوسرے مقام پر تعینات ہیں۔ایسے افراد جو کسی جسمانی معذوری کی بنا پر سفر کرنے سے قاصر ہیں اور جو لوگ جیل یا حراست میں ہیں وہ بھی بذریعہ ڈاک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ بذریعہ ڈاک ووٹنگ کیلئے درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ecp.gov.pkسے ڈاون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔ جن ووٹرز کو بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے وہ پولنگ سٹیشن پرآکر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ
Back to top button