بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی، دھماکے سے شہید کردیا

غزہ (سی این پی ) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرنے کے بعد اسے دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک خالی مسجد میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور مسجد کے اندر انتہائی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج مسجد کے اندر ناچتے ہوئے دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں، اس دوران مسجد کی دیواروں پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، آخر میں مسجد کو دھماکے سے شہید کر دیا گیا اور اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے 6 اکتوبر کو اسرائیل کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے غزہ میں 21 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا ہے اور ان میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  روس کے حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لا نافذ
Back to top button