بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریاست منی پور میں فائرنگ سے 3 شہری قتل

بھارت کی ریاست منی پور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 شہریوں کو قتل اور 11 کو زخمی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تھوبال کے علاقے لیلونگ میں فسادات کا تازہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے بلاامتیاز فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریاست کے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، فسادات کی وجہ سے تھوبال سمیت قریبی 4 اضلاع امفال ایسٹ، امفال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنوپور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا۔

واضح رہے کہ منی پور 32 لاکھ آبادی پر مشتمل بھارت کی چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہے، جس کی سرحد میانمار سے ملتی ہے، مئی 2023ء میں مقامی میتی اور کوکی برادری کے درمیان نسلی فسادات شروع ہوئے تھے جہاں اب تک ان فسادات میں 180 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریاست کی آبادی کا 16 فیصد حصہ کوکی قبیلہ پہاڑی علاقوں میں مقیم ہے اور اسے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکریوں اور تعلیم کے شعبے میں کوٹہ حاصل ہے جبکہ 53 فیصد آبادی میتی قبیلے کی ہے، جس کے قبضے میں زرخیز میدانی علاقہ ہے۔

مزید پڑھیے  خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید
Back to top button