بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور دس، کراچی پندرہ، پشاور چھ، کوئٹہ دو، گلگت منفی دو، مری تین اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود موسم، سری نگر اور جموں میں بہت سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ لیہہ میں ہلکی بارش کے ساتھ ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ .

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو، لیہہ منفی چھ اور بارہمولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
Back to top button