بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 57 سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری دانیال اور سجاد خان کے کاغذات نامزدگی  منظور ہوگئے جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے چوہدری عدنان کے کاغذات منظور ہوئے۔

پی ٹی آئی کے جمشید دستی کے مظفرگڑھ سے این اے 175، 176  اور پی پی 269 ،  پی پی 271 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ این اے 175، 176 سےجمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پی پی 172 سے مسترد، پی ٹی آئی رہنما اعظم نیازی اور بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ اسی حلقے سے ن لیگ کے رانا مشہود کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کے این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما شبیر علی قریشی، غلام مصطفیٰ کھر، اہلیہ ایونیہ مصطفیٰ اور آزاد امیدوار فیاض چھجڑا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔پی پی 80 سے پی ٹی آئی کے نعیم پنجوتھا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

مزید پڑھیے  جنرل سید عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
Back to top button