بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن  صنم جاوید کو پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔مسلم لیگ ن ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورپولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے، جمسانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیے  ہاتھ سرپرہونے کی بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟مریم نواز
Back to top button