بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق افواہیں اور سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔آرمی چیف نے نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو آسان قرضے، کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی سہولت کے لیے ہر ضلع میں زرعی مالز بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد زراعت پر کام کرنا ہے اور اس کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن قائداعظم کے 3 زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھولنے کی وجہ سے تنزلی ہوئی۔

مزید پڑھیے  بل کی عدم ادائیگی، کراچی  میں صدر  مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی
Back to top button