بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث موٹروے کو مخلتف مقامات پر بند کردیا گیا، متعدد شہروں میں حد نگاہ بھی صفر ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فورکو عبدالحکیم سے فیصل آباد اور ایم فائیو کو شیر شاہ سے اوچ شریف تک شدیددھند کے باعث بند کردیا گیاہے۔

اس کے علاوہ قصور، ڈسکہ، اوکاڑہ اور گردونواح میں دھند حد نگاہ بھی انتہائی کم ہے۔ترجمان موٹر وے کا مزید کہنا تھا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، مسافر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند میں اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں

مزید پڑھیے  نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے
Back to top button