بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کیساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار

 وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیرخارجہ نے گزشتہ جمعے کو جنوب مشرقی ایران میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی جس میں ایران کی سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ایران برادرانہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلی سطح کے دوروں میں اضافے پر اتفاق کیا۔وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی، وہاں محاصرہ ختم کرنے اور اس کے عوام کو طبی امداد کی فراہمی سمیت انسانی بنیادوں پر امداد اور مشرق وسطی میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا۔جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ فلسطین خصوصا غزہ کی سنگین صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  پشاور دھماکا، وزیراعظم اور عمران خان کی شدید مذمت
Back to top button