بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا  جس میں لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئےہائی پروٹین”الفاالفا” چارے کی کاشت بڑھانے کے لئے اقدامات کی منظوری دی گئی ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا۔اجلاس کے دوران “الفا الفا” چارے کی کاشت کے لئے فارمرز کو بیج مہیا کرنے کےلئے اقدامات پر بھی  غور کیا گیا، ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے “بریڈان سیمی نیشن”کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں، لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے، مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈ ریسرچ سنٹر کو پوری طرح فعال کیا جائے،  بیف اور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے،  متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات
Back to top button