بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم کویت سٹی پہنچ گئے، امیر کویت کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت سٹی پہنچ گئے۔کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے، جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک خوشحال ریاست میں تبدیل کیا۔ انہیں پاکستان کے خیر خواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امیرکویت شیخ نواف الاحمدالجابرالصباح کے انتقال پر پاکستان میں آج یوم سوگ کااعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کی حکومت اورعوام کی جانب سے کویت کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے کیا گیا ہے۔ آج ملک بھرمیں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید پڑھیے  شہباز شریف کا ڈسکہ الیکشن چوری سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط
Back to top button