بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، مظفرآباد اور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی اٹھارہ، کوئٹہ اور مری صفر، اور گلگت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی نو، پلوامہ صفر اور اننت ناگ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  9مئی واقعات کے کیس فوجی عدالتوں میں چلنے کے میں بارے آگاہ ہیں، امریکا
Back to top button