بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

4 لاکھ 21 ہزار 101 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے

 ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا تاحال جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 121 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان جانے والوں میں 498 خواتین، 634 مرد اور 989 بچے شامل تھے۔

گزشتہ روز 87 گاڑیوں کے ذریعے 186 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 21 ہزار 101 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

مزید پڑھیے  نذیر چوہان دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
Back to top button