بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پابندی، خلاف ورزی پر دو سال سزا کا قانون منظور

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک سمیت مذہبی تحریری مواد کی بے حرمتی اور توہین کو جرم قرار دینے کا قانون منظور کر لیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک کی سزا دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈنمارک میں ایک عرصے سے مقدس کتب بالخصوص قرآن و مقدس اوراق کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مسلمان ممالک سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ڈنمارک سے اس سلسلے کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

’ایک تسلیم شدہ مذہبی کمیونٹی کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل تحاریر کے ساتھ نامناسب سلوک پر پابندی‘ کے عنوان کے اس بل پر ووٹنگ کے دوران 179 نشستوں پر مشتمل فولکیٹنگ میں 94 ووٹوں بل کے حق میں آئے جبکہ 77 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ڈنمارک اور اس کے عوام کی سلامتی کی حفاظت کرنی چاہیے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ اب ہمیں ایک عرصے سے جاری منظم توہین کے خلاف بہتر تحفظ حاصل ہو۔

عملی طور پر اب مقدس اوراق یا تحریری مواد کو عوامی سطح پر جلانا، پھاڑنا یا توہین کرنا ممنوع ہو گا اور جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے اس کا تین بعد جائزہ لیا جائے گا اور ان پر جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی فن پارے میں معمولی بے حرمتی کی گئی ہو گی لیکن بحیثیت مجموعی ایک فن کا مظہر یا فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ہو گا تو یہ پابندی اس کا احاطہ نہیں کرتی۔

مزید پڑھیے  عدالت نے جہیز کے تنازعے پر ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے شوہر کیخلاف فیصلہ سنا دیا
Back to top button