بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا

 ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم شرکت کرے گی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ،دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی  ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، محمد علی،  محمد آصف،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم شامل ہیں ۔

قومی ٹیم میں  ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی ہونگے جبکہ منتخب کھلاڑیوں میں علی رضا، عبدالرافع ساجد گول کیپر، ارباز احمد، محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، زکریا حیات، محمد حیات، غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  بنگلا دیش آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری میں کامیاب
Back to top button