بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اے آر وائی نیوز چینل کا این او سی منسوخ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک کے بڑے نیوز چینل آے آر وائی کی سیکورٹی کلیئرینس ایجنسیوں کی جانب سے منفی رپورٹ ملنے پر کینسل کر دی ہے، جس کے بعد پیمرا کی جانب سے چینل کا لائسنس منسوخ ہونے اور بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ایجنسیوں کی جانب سے ناسازگار رپورٹ کی بنیاد پر اے آر وائی نیوز کو جاری کیا جانے والا این او سی اگلے آرڈر آنے تک فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے۔‘
11 اگست کو جاری ہونے والے لیٹر میں نوٹ بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اس لیٹر کی کاپی پیمرا کے جنرل منیجر لائسنسنگ ونگ کو بھیجی جا رہی ہے۔‘اس حوالے سے ردعمل میں اے آر وائی نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ’آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے چار ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا۔ رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کر دیا۔‘
Back to top button