بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی مالدیپ روانہ

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالدیپ روانہ ہوگئے۔تقریب حلف برداری کل 17 نومبر کو مالدیپ میں ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات وزیراعظم کی ہدایت پر مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات اس موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے  کراچی پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا
Back to top button