بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نگران حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدر مملکت پورے ملک کے صدر ہیں،  وہ کسی جماعت کے صدر نہیں، ان سے گزارش کریں گے کہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، بہتر ہو گا کہ صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، کسی ایک جماعت کا ترجمان بننے سے صدر کی عزت میں کمی آتی ہے،چاہتے ہیں وہ نہ آئے۔

نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، مستقبل کی حکومتوں کے لیے ضروری ہے اس پالیسی کو جاری رکھیں،  زیادہ سے زیادہ توجہ توانائی کے متبادل ذرائع پر دیں،  سابق حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سولر سے بجلی پیدا کریں گے۔

مزید پڑھیے  لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو 17 جولائی کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا،مریم نواز
Back to top button