بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سائفرکیس، عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت 22 نومبر کو ہوگی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت 22 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکتوبر میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت مسترد کی تھی۔

مزید پڑھیے  امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹ ٹولے تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی،عمران خان
Back to top button