بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں میں موسم خشک رہیگا، میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، مری اور مظفرآباد نو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی بائیس، پشاور دس، کوئٹہ گیارہ اور گلگت ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور بارہمولہ میں سرد اور خشک موسم اور جموں میں جزوی طور پر ابر آلود جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی تین، اننت ناگ اور شوپیاں تین اور بارہمولہ چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی از سرِ نو تحقیقات کا فیصلہ
Back to top button