بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی قیمت میں 2000روپے فی تولہ اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت اب 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی

ملک  بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (ے پی جی جے اے) کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت اب 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 1,84,156 روپے پر طے پائی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1988 ڈالر ہوگئی۔

مزید پڑھیے  رواں مالی سال اب تک 195 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے،ایف بی آر
Back to top button