بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایک اوور میں 6 وکٹیں

ابھی کچھ دنوں قبل ہی آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے افغانستان کے خلاف ناقابل یقین ڈبل سنچری اسکور کرکے تنہا ہی ٹیم کو  ہارا ہوا میچ جتوایا تھا، اس میچ کو کچھ ہی دن گزرے تو آسٹریلوی کلب کرکٹر نے اپنی بولنگ سے ٹیم کو  بظاہر ہارے ہوئے میچ میں حیرت انگیز کامیابی دلوا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  11 نومبر کو آسٹریلیا کی کلب کرکٹ میں گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری کے 40 اوورز کے میچ میں سرفرز پیراڈائز کلب اور مدگیرابا کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم کو  جیت کیلئے آخری اوور میں صرف 5 رنز درکار تھے جبکہ ان کی ابھی 6 وکٹیں باقی تھیں۔

مزید پڑھیے  جو فاسٹ بالرز ٹیم میں ہیں انہی پر انحصار کریں گے، بابر اعظم
Back to top button