بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عالمی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا سفر ختم، کل وطن واپسی شروع، کھلاڑی اکیلے  اکیلے آئینگے

پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور  اب اس کے سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان کی ٹیم اس چیلنج میں ناکام رہی اور سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہو گئی ہے جس کے بعد اب سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ بن گئی ہے،عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ختم کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے کل اپنے سفر کا آغاز کریگی  پاکستان ٹیم کےکچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے۔پاکستان ٹیم کےکھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا رمیز راجہ کو نیا چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے کا عندیہ
Back to top button