بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھارہ، کراچی چوبیس، پشاور پندرہ، کوئٹہ اور گلگت چھ اور مری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، لیہہ، بارہمولہ اور جموں میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی تین، اننت ناگ اور شوپیاں چھ اور بارہمولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  سیلاب متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز سے متعلق بڑا فیصلہ
Back to top button