بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قوم ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اقبال کی تعلیمات پر عمل کرے۔ صدر، وزیراعظم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم محسن تھے جنہوں نے ان کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور بعد ازاں ان کا یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بسایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کی اسلام اور ان کے فلسفہ خودی پر عمل کرنا ہوگا جو عزت نفس اور انسانی وقار کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہ رشدوہدایت ہیں، سراج الحق
Back to top button