بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے سرفراز احمد رحمٰن کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا

قومی اور کثیر القومی کمپنیوں کے کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دینے والے وسیع کارپوریٹ تجربہ کے حامل سرفراز احمد رحمن کو فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ سرفراز احمد رحمٰن متعدد اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی قومی اور کثیرالقومی کمپنیوں کے کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں جی ایس کے، جارڈن میتھسن /اولیانن جے وی، پیپسی کو شامل ہیں۔ ان کے زیر قیادت اینگرو فوڈز جی ٹوئینٹی گلوبل ٹاپ 15 کمپینیز ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اینگرو فوڈز میں رائل فریزلینڈ کمپنیاں کے 51فیصد حصص میں ہونے والی پاکستان کی تاریخی سرمایہ کاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے ایم ڈی رومن یازبک نے کہا کہ ہمیں ان کی تقرری سے بصیرت کے حامل لیڈر میسر ہوا ہے جو نہ صرف متنوع تجربہ اور پس منظر کے حامل ہیں بلکہ مستقبل کو پائیدار بنانے کے لیے ہمارے عزم سے بھی گہری مطابقت رکھتے ہیں۔

رومن یازبک نے کہا کہ سرفراز احمد رحمن کا انقلابی تبدیلی کی قیادت کرنے والا متاثر کن ٹریک ریکارڈہمارے سفر کے اگلے مراحل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز احمد رحمٰن نے کہا کہ فلپ مورس کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے مستقبل کو پائیدار بنانے کے عزم سے سرشار ادارے کا حصہ بننا میرے لیے قابل فخر ہے۔ آئندہ سفر نہ صرف دلچسپ بلکہ صارفین کے لیے مثبت کردار کا بھی وعدہ کرتا ہے۔ میں آنے والے چیلنجز اور امکانات کا منتظر ہوں اور فلپ مورس پاکستان کے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیے  ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی گیس کا رعایتی پیکج ختم

فلپ مورس کے بورڈ کے چیئرمین کی تقرری صارفین کو بہتر انتخاب کا موقع دینے اور انقلابی تبدیلی کی جانب گامزن رہنے کے عزم پر کاربند فلپ مورس پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

Back to top button