بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ، آسڑیلیا کے ہاتھوں شکست، دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم سیمی فائنل دوڑ سے باہر

 بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔ اس کامیابی سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی سیمی فائنل تک رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

 بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 286 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ 71 رنز کی اننگز کھیلی، کیمرون گرین 47 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ سٹیو سمتھ نے 44 اور مارکس سٹوئنس نے 35 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوورز میں 253 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی اور میچ 33 رنز کے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، آسڑیلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیے  کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کو آخری میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
Back to top button