بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا  گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر واپس بلایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کا سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔اس سے قبل اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا
Back to top button