بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عمر گل  نے شاداب خان کی انجری کو مشکوک قرار دیدیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران شاداب خان کی انجری کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو محض ایک وکٹ سے شکست دی، کھیل کی دوسری اننگز میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کو گراؤنڈ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے سر میں چوٹ لگ گئی۔

شاداب کو طبی معائنے کے لیے مختصر طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا لیکن بعد میں دوبارہ میدان میں آئے۔بعدازاں وہ میدان سے دوبارہ چلے گئے اور ان کی جگہ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کرلیا گیا، ایک مقامی چینل پر بات کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ شاداب خان نے خود کو بچایا اور بہانہ بنایا۔

عمر گل نے کہا ‘ہمیں نہیں معلوم کہ شاداب کو کس قسم کی انجری ہوئی ہے لیکن لازمی سوال اٹھتے ہیں جب آپ گرتے ہیں، کنکشن کا بہانے بناتے ہیں اور ٹیم سے بھاگ جاتے ہیں، پھر فزیوتھراپسٹ چیک اپ کرتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ باہر آجاتے ہیں، وہاں آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اندر چلے جاتے ہیں’۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا ‘جب آپ کو لگتا ہے کہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا ہے تو آپ ڈگ آؤٹ میں باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ہنس رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے  کہ آپ نے بہانہ بنایا اور میچ سے جان چھڑائی ہے، پھر تو لوگ سوال اٹھائیں گے’۔

مزید پڑھیے  انضمام الحق کو پشاور زلمی کا صدر مقرر کردیاگیا

عمر گل نے مزید کہا کہ ’یہ ایک اہم میچ تھا اور  بطور سینئر کھلاڑی آپ کو میدان پر ہونا تھا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب کھلاڑی ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے لڑے اور میچ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میں شاداب سے متفق نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں سیریس انجری ہوئی ہے‘۔

Back to top button