بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر دوسری فتح حاصل کرلی

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔کولکتہ میں جاری میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، وکرم جیت سنگھ 3 جبکہ میکس او ڈاؤڈ بغیر کوئی سکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت کیلئے ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بیریسی 41 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ کولن ایکرمین 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈ نے 17 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور مہدی حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں جبکہ شکیب الحسن بنگلا دیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

رواں ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچ کھیل کر ایک، ایک میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیے  نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹائٹل چوتھی مرتبہ جیت لیا
Back to top button