بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا، 4پروازیں منسوخ

کئی پروازیں تاخیر کا شکار، کراچی سے رحیم یار خان کیلئے 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کردی گئی

پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جب کہ 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے شیڈول میں بہتری آئی تاہم اس کے باوجود اندرون ملک کی 4 پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

کراچی سے رحیم یار خان کے لئے اپ اینڈ ڈائون کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے روانگی اور آمد کی 2 پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 بھی منسوخ ہوئیں۔

کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر کردی گئی  جب کہ کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوگی۔  ٹورنٹو سے پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

لاہور سے شارجہ کے لئے پی کے 185 نصف گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی جدہ سے سیالکوٹ کے لیے پرواز پی کے 746 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی ۔ پشاور سے العین کے لئے پی کے 255 کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکارہوئی۔

اسلام آباد سے دبئی کے لئے پرواز پی کے 233 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔  اسلام آباد سے ابوظہبی کے لئے پرواز پی کے 261 کی روانگی میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔

مزید پڑھیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
Back to top button